#میں چاہتا ہوں....
#میں چاہتا ہوں.....
کہ مجھے درد ہوتا ہے
اتنا درد کہ دل کرتا ہے
اپنی کن پٹیوں پہ #انگلیاں رکھ کر
اتنی زور سے دباؤں کہ وہاں سے خون کا اخراج ہو
شاید اس خون میں وہ تمام باتیں
وہ تمام سوچیں بھی بہہ جائیں
جو میرے ذہن کو اذیت کے نشتر چبھو رہی ہیں..!
میں #چاہتا ہوں.....
میں تمہیں بتاؤں
کہ مجھے درد ہوتا ہے
اتنا درد کہ جیسے کوئی میرا #دل کسی پتھر پہ رکھ کر
کسى ہتھوڑی سے اس میں کیل گھاڑتا ہے
اور بس ایک کیل سے بس نہیں کرتا
بلکہ بار بار وہ اس عمل کو دہراتا ہے
گھاڑتا ہے ، نکالتا ہے
گھاڑتا ہے ، نکالتا ہے پر #موت نہیں آنے دیتا..!
میں چاہتا #ہوں .....
میں تمہیں بتاؤں
کہ مجھے #تکلیف ہوتی ہے
ایسی تکلیف جیسے کسی زندہ انسان کو
کسی پیڑ کے ساتھ باندھ کر
کسی پرانی چھری سے اس کو جگہ جگہ سے کاٹا جائے
اس پہ کوڑے برسائے جائیں
اتنے کوڑے کہ اس کے وجود کا گوشت
اس کی ہڈیوں سے الگ ہو جائے
پر موت کے #فرشتہ کو ادھر آنے کی اجازت نہ ہو..!
میں چاہتا ہوں .....
میں تمہیں بتاؤں
کہ کاش کوئی لفظ
میری #اذیت کے معیار پہ پورا اترے
تو میں تمہیں بتاؤں
کہ درد اور تکلیف اس اذیت سے
بہت چھوٹے لفظ ہیں
جو میں محسوس کرتا ہوں..!
میں چاہتا ہوں.....
میں تمہیں بتاؤں
جب میں سوچتا ہوں کہ تم میرے نہیں ہو
تو یہ #احساس مجھے ایسے کھاتا ہے
جیسے کسی لکڑی کو #دیمک لگ جائے
تو بظاہر تو وہ لکڑی تندرست نظر آتی ہے
پر اندر سے کھوکھلی ہو کر ختم ہو چکی ہوتی ہے
میں بھی اسی طرح اندر ہی اندر #کھوکھلا ہو گیا ہوں
بظاہر تو #تندرست نظر آتا ہوں
پر کسی دن زمین بوس ہو جاؤں گا
اور سب کہیں گے اچھا بھلا تو تھا
پر تم گواہ رہنا کہ مجھے #تمھاری دیمک نے کھایا ہے
میں اچھا بھلا نظر آتا ہوں
پر #ہوں نہیں..!
Comments
Post a Comment