Posts

#میں چاہتا ہوں....

Image
  #میں چاہتا ہوں.... . میں #تمہیں بتاؤں کہ مجھے درد ہوتا ہے اتنا درد کہ دل کرتا ہے اپنی کن پٹیوں پہ #انگلیاں رکھ کر اتنی زور سے دباؤں کہ وہاں سے خون کا اخراج ہو شاید اس خون میں وہ تمام باتیں وہ تمام سوچیں بھی بہہ جائیں جو میرے ذہن کو اذیت کے نشتر چبھو رہی ہیں..! میں #چاہتا ہوں..... میں تمہیں بتاؤں کہ مجھے درد ہوتا ہے اتنا درد کہ جیسے کوئی میرا #دل کسی پتھر پہ رکھ کر کسى ہتھوڑی سے اس میں کیل گھاڑتا ہے اور بس ایک کیل سے بس نہیں کرتا بلکہ بار بار وہ اس عمل کو دہراتا ہے گھاڑتا ہے ، نکالتا ہے گھاڑتا ہے ، نکالتا ہے پر #موت نہیں آنے دیتا..! میں چاہتا #ہوں ..... میں تمہیں بتاؤں کہ مجھے #تکلیف ہوتی ہے ایسی تکلیف جیسے کسی زندہ انسان کو کسی پیڑ کے ساتھ باندھ کر کسی پرانی چھری سے اس کو جگہ جگہ سے کاٹا جائے اس پہ کوڑے برسائے جائیں اتنے کوڑے کہ اس کے وجود کا گوشت اس کی ہڈیوں سے الگ ہو جائے پر موت کے #فرشتہ کو ادھر آنے کی اجازت نہ ہو..! میں چاہتا ہوں ..... میں تمہیں بتاؤں کہ کاش کوئی لفظ میری #اذیت کے معیار پہ پورا اترے تو میں تمہیں بتاؤں کہ درد اور تکلیف اس اذیت سے بہت چھوٹے لفظ ہیں جو...
Image
  →(غزل)← جب آنکھ میری چھلکی ،تم یاد آئے جب مٙن میری بہکی، تم یاد آئے کوئل کی کُوکُو ،یا تیتر کی دُھن جب بُلبُل کوئی چہکی ،تم یاد آئے میخانے،شراب،نُصرت،جون وساغر جب دُھن کوئی بھی چھڑکی،تم یاد آئے نہ سر دیپک،نہ کوئی طبلہ ٹب ڈھب جب کوئی پائل چھنکی ،تم یاد آئے اے بُلبُل و مینا ، اے عطرو بے نسینا جب خوشبو کوئی مہکی شاہین تم یاد آئے
Image
  عید قید... پہلے پہل عید سادے لباس میں آتی تھی اب پتلون میں ..پہلے عید رمضان کے روضے رکھنے کی خوشی ہوتی تھی اب صرف انجوائےمنٹ ... پہلے ایک ہفتے پہلے دیہاتوں میں کوئلہ شیک کرکےپانی اور تھوڑی مقدار چینی ملاکر دوات بناکر لکڑی کو چاقو سے چھیل کر قلم بناکر اپنوں کو عید کارڈ بھیج دیتے تھے..... اب تو چھ مہینے پہلے ایڈوانس عید مبارک کی رٹ موبائل فون کا طوطا لگا رہا ہوتا ہے پہلے رشتے داروں سے ایک روپے یا پچاس پیسے کا سکہ عیدی ملتی اور عید گاہ سے کاکا محمد علی جمالی کے دوکان سے پلاسٹک والی بندوق مرغی و تیتر کی آواز نکالنے والی بین اور تتلی والے غبارے اور ایک درجن پٹاخے لینے کیلئے جنید،رفیق، عدیل کیساتھ دوڑلگاتے کہ پہلے میں چیز خریدوں دوڑتے وقت ان سکوں سے چھن چھنا چھنک کی آواز ہو بہو جیسے بارش کی خوشی میں تھر کی ریگستان میں دوڑتی مسکاتی دوشیزہ کے پاوں کے پارائل..... پہلے عید نماز ہوتی تھی اب صرف سوشل میڈیا کیلئے گرافر بیک گراونڈ اسٹیٹس..... ھاں ؛پہلے تو 3یا چار روپے نماز سے پہلے کسی یتیم یا بیوہ کو فطرانہ ملتی مگر اب تو 1000والی سبز یا 5000والی بھوری چمچماتی نوٹ کوڑھ فقر مولویوں کے جیب...